27 مارچ ، 2013
پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں ایمبولینس ڈرائیور کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کو خودکشی قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں پرویزنامی ایمبولینس ڈرائیور کو شیرا کیرا کے علاقہ میں فائر نگ کرکے قتل کیاگیا۔ تاہم دوسری جانب متنی پولیس کے مطابق ڈرائیور نے خودکشی کی ہے۔ نعش پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارتم کیلئے منتقل کردی ہے۔