پاکستان
27 مارچ ، 2013

میرٹ پر آنیوالے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے جائیں گے، نواز شریف

میرٹ پر آنیوالے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے جائیں گے، نواز شریف

لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی نشوونما میں رکاوٹ ڈالنا قومی جرم سے کم نہیں۔ جمہوریت ایک ایسا ثمر ہے جو معاشروں کو سماجی بہبود اور معاشی خوشحالی کا میٹھا پھل دیتا ہے،صرف میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت نے کسی چھتری کے بغیر اپنی مدت پوری کی۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ دنیا کی مہذب قوموں کی طرح جینے کا سبق سیکھ لیا ہے۔ جمہوریت کا مستقبل ملکوں کی خودمختاری اور قوموں کے وقار کا باعث ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے صرف میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے سردار اختر مینگل کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

مزید خبریں :