27 مارچ ، 2013
حیدر آباد … مسلم لیگ ہم خیال کے سربراہ ارباب غلام رحیم کا کہنا ہے کہ انتخابات قریب ہیں کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں ہوگا، ایم کیوایم سے کوئی اختلاف نہیں، لیکن جہاں سندھ کے حقوق پر بات آئے گی سب سے پہلی دیوار بنیں گے۔ یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، فنکشنل لیگ سمیت سب پر واضح کردیا ہے کہ پارٹی کے کاغذات نامزدگی جمع ہوجانے کے بعد سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات کی جاسکتی ہے انتخابی اتحاد ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اس وقت عوام کا وہی رویہ ہے جو پچھلے دور میں ان کے ساتھ تھا، ڈر ہے کہ پیپلزپارٹی ہارے گی تو مانے گی نہیں۔