پاکستان
27 مارچ ، 2013

واجبات کی عدم ادائیگی : سی ڈی اے کے مختلف دفاتر کی بجلی منقطع

اسلام آباد … آئیسکو نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سی ڈی اے کے مختلف دفاتر کی بجلی منقطع کر دی ہے جس سے فائر بریگیڈ کا وائرلیس سسٹم بھی بند ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئیسکو نے 70 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر سی ڈی اے کی بجلی منقطع کی ہے، بجلی نہ ہونے سے سی ڈی اے کے ڈی ایم اے اور فائر بریگیڈ دفاتر میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا اور فائر بریگیڈ کا وائرلیس سسٹم بھی بند ہو گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے سید طاہر شہباز نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آئیسکو نے غلط فہمی کی بنیاد پر سی ڈی اے کی بجلی منقطع کی ہے جو جلد بحال ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں آئیسکو کو 2کروڑ روپے ادا کردیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئیسکو نے واپڈا کے کروڑوں روپے واجبات ادا کرنے ہیں۔

مزید خبریں :