27 مارچ ، 2013
لاہور … لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ واپڈا حکام کے مطابق لاہور میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بندکی جارہی ہے ۔ واپڈا حکام کے مطابق بجلی کی پیداوار 8 ہزار اور طلب 14 ہزار میگاواٹ ہے، چھوٹے شہروں اور دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ حکام کے مطابق لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ تیل، گیس اور فنڈز کی قلت ہے ۔