پاکستان
27 مارچ ، 2013

سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی فروخت پر پابندی عائدکردی گئی

سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی فروخت پر پابندی عائدکردی گئی

کراچی … نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی فروخت پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی نے صوبے بھر میں پلاسٹگ بیگز کے استعمال اور بغیر فٹنس پبلک ٹرانسپورٹ چلانے پر بھی پابندی عائد کردی۔ ترجمان نے بتایا کہ نگراں وزیر اعلیٰ نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی فروخت پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں کار رجسٹریشن کاوٴنٹر قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے تمام شوروم رجسٹریشن کے بغیر نئی گاڑیاں فروخت نہیں کرسکتے، ایک ماہ میں موٹر سائیکل اور کاروں کی رجسٹریشن کی جائے۔

مزید خبریں :