27 مارچ ، 2013
کراچی … سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خدشات دور نہ کئے گئے تو شفاف انتخابات ممکن نہیں ہوں گے اور شفاف انتخابات نہ ہوئے تو شرکت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کو خطوط میں عام انتخابات کے بارے میں اپنے خدشات سے آگاہ کردیا ہے، خدشات دور نہ کئے گئے تو شفاف انتخابات ممکن نہیں ہوں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی مانگ لئے ہیں، انتخابات شفاف نہیں ہوئے تو الیکشن میں شرکت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔