27 مارچ ، 2013
کراچی … عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کا کہناہے کہ اے این پی سندھ میں قومی اسمبلی کے 15 اور صوبائی اسمبلی کے 34حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے گی، ایم کیو ایم کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کرسکتے ہیں۔ مردان ہاوٴس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ انتہائی مشکل حالت کے باوجود اے این پی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی، غیرمشروط حمایت کے باوجود اے این پی کو نام نہاداتحادی سمجھا گیا، پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے صرف زبانی جمع خرچ کی۔ شاہی سید نے کہا کہ اے این پی کے رہنماوٴں پر دہشت گرد حملے ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے بڑے انتخابی جلسوں کے بجائے گھر گھر انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے پارٹی رہنماوٴں کو ہدایت کرتے ہیں کہ گھرگھرانتخابی مہم چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی ان امیدواروں کو ٹکٹ دے گی جو آئین کے مطابق62 اور63 پر پورا اترے با، اے این پی ، ایم کیو ایم کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کرسکتی ہے۔