پاکستان
27 مارچ ، 2013

کور کمانڈرز کانفرنس: الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

کور کمانڈرز کانفرنس: الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

راولپنڈی … کور کمانڈر کانفرنس میں عام انتخابات کو پرامن، آزادانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو فوج کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کانفرنس میں انتخابات کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا اور عام انتخابات پرامن، منصفانہ اور آزادانہ بنانے کیلئے الیکشن کمیشن سے فوج کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں ملک اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سمیت فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :