27 مارچ ، 2013
اسلام آباد … قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سابق چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن کو این او سی جاری کردیا کہ ان کے ذمے کوئی واجبات نہیں ہیں، اس سے پہلے الیکشن کمیشن کو دی گئی نادہندگان کی لسٹ میں ان کا نام بھی شامل تھا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق سابق چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن کے سرکاری و رہائشی فون اور فیکس نمبر کے فروری کے بل ادائیگی کیلئے اے جی پی آر کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ این ٹی سی کو مارچ کے واجبا ت کی ادائیگی بل ملنے پر کردی جائے گی۔