27 مارچ ، 2013
اسلام آباد … وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے انتخابی مہم کیلئے اسلام آباد میں وال چاکنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔ سی ڈی اے نے وال چاکنگ پر پابندی الیکشن کمیشن کے احکامات پر لگائی ہے جبکہ عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے ایک سیل بھی قائم کر دیا ہے، جس کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل میونسپل ایڈمنسٹریشن منصور علی خان ہیں۔ الیکشن سیل انتخابی سرگرمیوں کو مانیٹر کرے گا اور قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ امیدواروں کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھے گا۔ سی ڈی اے امیدواروں سے انتخابی مہم کیلئے لگائے گئے بینرز اور ہورڈنگز کا کرایہ بھی وصول کرے گا۔