27 مارچ ، 2013
اسلام آباد … چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے خیبر پختونخوا سے جعلی ڈگری کیسز کی تفصیلات طلب کر لیں۔ جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی تفصیل طلب کرلی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 4 سابق اراکین نے جعلی ڈگری کیسز میں پشاور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔ جعلی ڈگری کیسز میں ملوث اراکین میں اے این پی کے عاقل شاہ، عطیف الرحمان، پیپلزپارٹی کے رحیم داد خان اور آزاد امیدوار سردار علی شامل ہیں۔