پاکستان
27 مارچ ، 2013

تحریک انصاف کا 21 اپریل کو کراچی میں جلسہ کرنے کا اعلان

کراچی … تحریک انصاف نے 21 اپریل کو کراچی میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل کے مطابق تحریک انصاف 21 اپریل کو مزار قائد کراچی پر عظیم الشان عوامی جلسہ کرے گی جس سے عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جلسے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔

مزید خبریں :