28 مارچ ، 2013
میرانشاہ…شمالی وزیرستان میں آج صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک کرفیو اٹھالیا گیا۔تاہم ہر قسم کی مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی رہے گیپولیٹیکل حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کردئے گئے ہیں۔کسی کو بھی ایجنسی میں آنے یا باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک کرفیو اٹھائے جانے کے دوران تمام مال بردار گاڑیوں پر پابندی رہے گی۔ہفتے کے روز میر علی روڈ پر سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے بعد شمالی وزیرستان میں مسلسل کرفیو نافذ تھا۔
۔