پاکستان
28 مارچ ، 2013

کوئٹہ:چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس جاری

کوئٹہ:چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس جاری

کوئٹہ…چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی زیرصدارت انتخابات کے حوالے سے کوئٹہ میں اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں عام انتخابات کے دوران بلوچستان میں سکیورٹی سمیت مختلف معاملات پر غور کیا جارہا ہے۔اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کے علاوہ چیف سیکرٹری، آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہیں۔چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم دورہ کوئٹہ کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔جن میں بلوچ رہ نماوٴں کے خدشات دور کیے جائیں گے اورغیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

مزید خبریں :