دنیا
04 مارچ ، 2012

الجزائر:سکیورٹی فورسزکے ہیڈ کوارٹرز پرخودکش کار حملہ،24 افراد زخمی

تمن راست … شمالی افریقی ملک الجزائرکے سکیورٹی فورسزکے ہیڈ کوارٹرز پرخودکش کار حملہ جسکے نتیجے میں24 افراد زخمی ہوگئے۔ایک عربی اخبارکے مطابق دارالحکومت الجزائر سے دو ہزارکلومیٹر جنوب میں واقع شہر تمن راست میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری جیپ کو مقامی پولیس کے دفاتر میں دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں چودہ شہری اور دس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں اور سکیورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔الجزائر کی سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی ایس کے مطابق بم دھماکے کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :