28 مارچ ، 2013
اسلام آباد…ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک اشرف محمود کو ہٹانے کی سمری نگران وزیراعظم کو بجھوا دی گئی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک کو ہٹانے کا حکم دیا تھا جس پر سمری بجھوائی گئی ہے،نگران وزیراعظم کی طرف سے سمری منظور ہوتے ہی اشرف محمود کو برطرف کر دیا جائے گا۔ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک کو الیکشن کمیشن کی طرف سے بھرتیوں پرپابندی عائد ہونے کے بعد لگایا گیا تھا۔