پاکستان
28 مارچ ، 2013

خیبر پختونخوا :کاغذات نامزدگی کا سلسلہ پانچویں روز جاری

خیبر پختونخوا کی قومی ،صوبائی ،خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ آج پانچویں روز بھی جاری رہا۔ اب تک مجموعی طور پر 341 کاغذات نامزدگی وصول ہوچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے دفتر اور جوڈیشل کمپلیکس میں مختلف جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ۔ پشاور کی چارقومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اب تک 71 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے جبکہ 11صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے230امیداوروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے ہیں۔ دوسری جانب خیبر پختون خوا اسمبلی میں خواتین کی 22مخصوص نشستوں اور اقلیتوں کی تین مخصوص نشستوں کے لیے 40 امیداروں نے صوبائی الیکشن کمیشن سیکاغذات نامزدگی وصول کر چکے ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر33 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

مزید خبریں :