دنیا
04 مارچ ، 2012

پولینڈ :دو ٹرینوں میں تصادم ،6 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

پولینڈ :دو ٹرینوں میں تصادم ،6 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

وارسا … پولینڈ میں دو ٹرینوں کے تصادم میں چھ افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ،پولینڈ کے وزیر داخلہ اور ریلوے حکام کے مطابق حادثہ جنوبی علاقے Szczekociny میں ہوا۔جہاں ایک ہی ٹریک پر مخالف سمتوں سے آنے والی دو ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثے کے بعد سرکاری اہل کار اور رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا۔ دونوں ٹرینیں بری طرح تباہ ہوگئیں اور لاشیں اور زخمی اندر پھنسے ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جن کی حتمی تعداد کا تعین امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گا۔

مزید خبریں :