پاکستان
28 مارچ ، 2013

سپریم کورٹ میں جعلی ڈگری عملدرآمد کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں جعلی ڈگری عملدرآمد کیس کی سماعت

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے رپورٹ دی ہے کہ پنجاب میں جعلی ڈگری کے 19 کیسز زیر سماعت ہیں،چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا ہے کہ رجسٹرارکی رپورٹ کے مطابق صرف 8 کیسز زیر سماعت ہیں، باقی کدھر گئے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جعلی ڈگری عملدرآمد کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ملک بھر میں جعلی ڈگری سے متعلق عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور صوبائی ہائی کورٹ کے رجسٹرارز کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئیں۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی ڈگری کے 34 کیسز عدالتوں کو بجھوائے گئے،پنجاب میں کیسز کی تعداد 19 ہے جب کہ دو کیسز میں بریت ہوئی، چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کا کہنا ہے کہ رجسٹرار ہائی کورٹ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جعلی ڈگری کے صرف 8 کیسز قصور ،لاہور ، مظفرگڑھ ، پاک پتن ، راولپنڈی ، ساہیوال اور سرگودھا میں زیر سماعت ہیں،الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی جعلی ڈگری کے کیسز ہیں، اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ پھر وہاں ابھی چالان پیش نہیں ہوئے ہوں گے۔

مزید خبریں :