28 مارچ ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن پاکستان نے کی انتخابی اخراجات کیلئے امیدواروں کو4اپریل تک اکاوٴنٹ کھولنے کی ہدایت کرتے ہو ئے امیدوار کو پابند کیا ہے کہ انتخابی مہم کیلئے تمام اخراجات ایک ہی بینک اکاوٴنٹ سے کرنا لازم ہو ں گے۔امیدوارکوہرہفتے اپنے اخراجات کی رپورٹ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکودیناہو گی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کیلئے اخراجات کی حد15 لاکھ،صوبائی اسمبلی کیلئے 10 لاکھ روپے مقرر ہے۔