28 مارچ ، 2013
اسلام آباد…سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے گوجرخان جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے حلقہ این اے 51 گوجرخان سے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے،جبکہ مسلم لیگ ن کے چودھری محمد ریاض نے بھی اس حلقہ سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حلقہ این اے 55 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے۔ اسلام آباد میں این اے 48 سے جماعت اسلامی کے میاں محمد اسلم ، مسلم لیگ ن کے سرداراورنگزیب اقبال اور تحریک انصاف کے عدنان رندھاوا سمیت 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ این اے 49 اسلام آبادسے جماعت اسلامی کے فاروق زبیر خان سمیت سات امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔