28 مارچ ، 2013
اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتخابی شیڈول تبدیل کردیا ہے، 2 دن کی توسیع کے ساتھ اب کاغذات نامزدگی 31مارچ تک وصول کئے جائیں گے ۔تبدیل شدہ الیکشن شیڈول کے مطابق اب کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم اپریل سے 7 اپریل تک ہوگی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں کیلئے 3 دن ہوں گے، جو8 سے 10 اپریل تک ہوں گے، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست اب 18 اپریل کے بجائے 19 اپریل کو جاری کی جائے گی ۔