پاکستان
28 مارچ ، 2013

جمہوری وطن پارٹی عالی گروپ کا عام انتخابات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی…جمہوری وطن پارٹی عالی گروپ نے ڈیرہ بگٹی میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جمہوری وطن پارٹی عالی گروپ کے مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نواب اکبر بگٹی کے خاندان سمیت ڈیرہ بگٹی کے 90 فیصد افراد علاقے سے باہر ہیں تو ایسی صورت میں ڈیرہ بگٹی میں انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ بگٹی میں الیکشن ملتوی کئے جائیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈیرہ بگٹی سے بے دخل افراد کو ڈیرہ بگٹی میں دوبارہ آباد کیا جائے اورحقیقی نمائندوں کو ڈیرہ بگٹی میں اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دی جائے ۔

مزید خبریں :