پاکستان
28 مارچ ، 2013

آغاخان بورڈ کا امتحانات کا اعلان، سیکریٹری تعلیم نے نوٹس لے لیا

کراچی…آغاخان بورڈ کی جانب سے عام انتخابات کے روز پرچہ لینے پر جیو نیوز کی خبر پر سیکریٹری تعلیم نے نوٹس لے لیا، سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کا کہنا ہے کہ انتخابات کے روز پرچہ نہیں لیا جائے گا ، نئی تاریخ کا اعلان بورڈ کی مشاورت سے کیا جائے گا، آج آغا خان بورڈ نے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 11 مئی کو عام انتخابات کے باوجود نویں جماعت کا فوڈ اینڈ نیوٹریشن ، دسویں جماعت کا بائیولوجی، گیارہویں جماعت کا پرنسپل آف اکاؤنٹنگ اور اسلامک اسٹڈیز کا پرچہ رکھا گیا تھا جبکہ 11 مئی ہی کے روز بارہویں جماعت کا کیمسٹری اور پرنسل آف اکاونٹنگ کا پرچہ بھی رکھا گیا تھا۔ تاہم جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد سیکریٹری ایجوکیشن سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے پیر کے روز اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں اساتذہ سے بھی مشاورت کی جائے۔ سیکریٹری ایجوکیشن فضل اللہ پیچوہو کا کہنا ہے کہ انتخابات والے دن پرچہ نہیں لیا جائے گا، بورڈ سے مشاورت کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید خبریں :