04 مارچ ، 2012
کوناکری … مغربی افریقہ کے ملک گنی میں ٹریفک حادثے میں 50 افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے ،حکام کے مطابق حادثہ گنی کے جنوب مشرقی علاقے Moribadou میں ہوا جہاں ایک ٹرک میں سوار لوگ قریبی علاقے بیلا میں لگنے والے ہفتہ وار بازار جارہے تھے۔ سفر کے دوران ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں 50 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔حکام نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔