پاکستان
28 مارچ ، 2013

322 کاغذات نامزدگی موصول،45 کی جانچ مکمل ،فضل الرحمن کلیئر

322 کاغذات نامزدگی موصول،45 کی جانچ مکمل ،فضل الرحمن کلیئر

اسلام آباد…الیکشن کمیشن کو 322 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہو گئے ہیں ،45 کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے۔ جن امیدواروں کی کلیئرنس دیدی گئی ہے، ان میں مولانافضل الرحمان بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق نیب ، نادرا،ایف بی آراور اسٹیٹ بینک نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے کاغذات نامزدگی کودرست قراردیدیاہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ آج سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل دن رات جاری رکھاجائیگا۔الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کے لیے امیدواروں کو چار اپریل تک اکاونٹ کھولنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ امیدوارانتخابی مہم کے لیے تمام اخراجات ایک بینک اکاونٹ استعمال کرسکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 10 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔ امیدوار کو ہر ہفتے اپنے اخراجات کی رپورٹ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو دینا ہو گی۔

مزید خبریں :