پاکستان
28 مارچ ، 2013

کراچی میں نو گو ایریاز : کیس کی سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل

کراچی میں نو گو ایریاز : کیس کی سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے کراچی میں نو گو ایریاز سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو کل کیلئے نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی خصوصی بینچ کل 12 بجے کراچی کے نوگو ایریاز سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل شامل ہیں۔ چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ انگریزی اخبار میں کراچی کا مکمل نقشہ دکھا کر نو گو ایریاز کی نشاندہی کی گئی ہے جس پر کل سماعت کی جائے گی۔

مزید خبریں :