پاکستان
28 مارچ ، 2013

جیو نیوز کی خبر پر نوٹس: گورنر سندھ کی زخمی سیکیورٹی گارڈ کے علاج کی ہدایت

جیو نیوز کی خبر پر نوٹس: گورنر سندھ کی زخمی سیکیورٹی گارڈ کے علاج کی ہدایت

کراچی … کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں گزشتہ روز بینک ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کے علاج سے محرومی کی خبر جیو نیوز پر نشر ہونے کے بعد گورنر سندھ نے سرکاری خرچ پر علاج کی ہدایت کردی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بینک ڈکیتی میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈ سلطان کے علاج میں عدم توجہی کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے فوری اور مکمل علاج معالجے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت سندھ ادا کرے گی۔ گورنر سندھ نے جناح اسپتال کے عملے کے رویے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری اور سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کی تحقیقات کرکے فوری رپورٹ پیش کریں۔

مزید خبریں :