پاکستان
28 مارچ ، 2013

سرفراز نواز کا عمران خان کیخلاف لاہور سے الیکشن لڑنے کا اعلان

سرفراز نواز کا عمران خان کیخلاف لاہور سے الیکشن لڑنے کا اعلان

لاہور … سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر لاہور سے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ سرفراز نواز نے ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر اسلام آباد کے حلقہ این اے48 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو میں سرفراز نواز نے کہا کہ وہ پارٹی کی ہدایت پر این اے 126 لاہور سے بھی عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے، جہاں کل (جمعہ کو) کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ سرفراز نواز پہلے لاہور سے رکن پنجاب اسمبلی بھی منتخب ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :