04 مارچ ، 2012
واشنگٹن … امریکی شہری اپنے پالتو جانوروں پر پہلے سے زیادہ اخراجات کر رہے ہیں۔امریکن پیٹ پراڈکٹس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پالتو جانوروں پر پچاس ارب ڈالر خرچ کیے گئے۔ امریکا میں گزشتہ برس پالتوجانوروں پر خرچ کی رقم میں سے خوراک اور طبی اخراجات پر پینسٹھ فیصد، جبکہ پالتو جانوروں کی دیگر خدمات کی مد میں اخراجات تین ارب اناسی کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیٹ سروسز میں پالتو جانوروں کی سجاوٹ، ان کو رہنے کی جگہ فراہم کرنا، پالتو جانوروں کے ہوٹل اور مالک کی غیر موجودگی میں پالتو جانوروں کی دیکھ بھال شامل ہیں۔اے پی پی اے کے صدر باب وتر کا کہنا ہے کہ پیٹ سروسز پر خرچ میں سنہ دو ہزار بارہ میں بھی اضافہ متوقع ہے ،انہوں نے کہا کہ پالتو جانوروں کے بیمے پرگزشتہ سال پینتالیس کروڑ تک کے اخراجات کیے گئے۔