31 مارچ ، 2013
پالی کیلی،سری لنکا…سری لنکا نے بنگلہ دیش کو یہاں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 17رنز سے ہرادیا،بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب کے دوران اپنے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 181رنز تک محدود رہی۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر آئی لینڈرز نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنائے، اس طرح اس نے ٹائیگر ز کو جیت کے لیے 199کا ہدف دیا،سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 64،میتھوز 30اور مینڈس 37قابل ذکر بیٹسمین تھے، ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے بھرپور مقابلہ کیا،سابق کپتان اور اسٹار بیٹسمین اشرفل 43،کپتان مشفق الرحیم 39،محمودالله 31اور مومن الحق 26قابل ذکر بیٹسمین تھے۔سری لنکا کی جانب سے پریرا اور میتھوز نے دودو جبکہ مالنگا اور سینائیکے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کے پریرا کو انکی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔