پاکستان
17 جنوری ، 2012

اسلام آباد:ہیلتھ پروفیشنل بل کیخلاف ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہڑتال

اسلام آباد… پمز ،پولی کلینک اور نیرم اسپتال اسلام آباد کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے ہیلتھ پروفیشنل بل کے خلاف ہڑتال کی اوراحتجاجی ریلی بھی نکالی۔ پمز، پولی کلینک اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن اینڈ میڈیسن اسپتالوں کے چھ ہزارسے زائدپروفیسرز، ڈاکٹرز ، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے ہرتال کرکے بلیو ایریا سے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا۔ایکشن کمیٹی کے رہنمامنظرعباس نے جیونیوزکوبتایاہے کہ یہ احتجاج پارلیمنٹ میں ہیلتھ پروفیشنل بل پیش کرنے کے خلاف ہے، بل سے تینوں اسپتال خودمختارہوجائیں گے اوراُن میں کام کرنے والے ملازمین کی سرکاری حیثیت ختم ہوجائے گی۔

مزید خبریں :