پاکستان
01 اپریل ، 2013

سابق وزیراعظم کی انٹراکورٹ اپیل تاخیر سے دائر کی گئی، چیف جسٹس

سابق وزیراعظم کی انٹراکورٹ اپیل تاخیر سے دائر کی گئی، چیف جسٹس

اسلام آباد…سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی سزا کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر ڈاکٹر مبشر حسن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ جسٹس خلجی عارف کا کہنا ہے کہ درخواست گزار تاخیر سے اپیل کرنے کی وجوہات پڑھیں اور بتائیں کہ کیا انہیں سننے کا کوئی قانونی جواز بنتا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 8 رکنی بنچ نے یوسف رضا گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انٹراکورٹ اپیل204 دن تاخیر سے دائر کی گئی، یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف کی جانب سے خط تحریر کرنے سے ان کے موقف کی تائید ہوئی، انہوں نے مقررہ مدت کے بعد اپیل دائر کرنے بارے وجوہات تحریر کر دی ہیں، اپیل دائر کرنے میں تاخیر کا فیصلہ دانستہ نہیں، نئی پیش رفت پر اپیل دائر کی گئی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ آپ وزیراعظم رہے لیکن قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،مزید سماعت تین ہفتے بعدکی جائیگی۔

مزید خبریں :