01 اپریل ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے مبینہ ٹاوٴن میں پولیس نے کاروائی کرکے 5 روز قبل اغواء کی جانیوالی خاتون کو بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق مبینہ ٹاوٴن تھانے کی حدود میں قائم اسکاوٴٹ کالونی سے 5 روز قبل بشیرہ نامی خاتون کو اغواء کیا گیا تھا،جس کے بعد مبینہ ٹاوٴن تھانے کی پولیس نے گزشتہ رات گبول پارک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق کاروائی کے دوران کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔