01 اپریل ، 2013
چترال…چترال میں مسافر جیپ نالے میں گرنے سے 6 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ برنس کے علاقے میں پیش آیا۔مسافر جیپ اپر چترال سے چترال شہر آنے والی مسافر جیپ موڑ کاٹتے ہوئے برنس نالے میں جاگری۔جیپ میں 15 سے زائد افراد سوار تھے۔ کچھ مسافروں نے فوری چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی۔ زخمی خواتین اور بچوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چترال منتقل کردیا گیا ہے۔