01 اپریل ، 2013
پشاور…پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کی پیش گو ئی کی گئی ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندرمطلع ابر آلود اورہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران با لا ئی علاقوں میں بارش ہو ئی ہے پاڑا چنار 12،چترال ،کالام، میر کنی میں 3 ،مالم جبہ 8،دیر 5،دورش 2 اور تیمرگرہ میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔