پاکستان
01 اپریل ، 2013

میر خلیل الرحمان فاوٴنڈیشن کے تحت کانفرنس ،ڈاکٹر عبد القدیر کا خطاب

 میر خلیل الرحمان فاوٴنڈیشن کے تحت کانفرنس ،ڈاکٹر عبد القدیر کا خطاب

فیصل آباد…فیصل آباد میں میر خلیل الرحمان فاوٴنڈیشن اورنجی اسکول کے اشتراک سے ویلیو ایجوکیشن کانفرنس منعقد کی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ملک کی حالت سنوارنے کیلئے معیاری تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کیے بغیر ملکی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ بچوں کی بڑی تعداد سکول نہیں جاتی اوراکثر بچے کم عمری میں ہی تعلیم کو خیر آباد کہہ دیتے ہیں۔ تعلیمی پالیسیوں پر عملدر آمد نہ ہونے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے ہیں ۔ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ نقل اور ناجائز ذرائع سے ڈگری لینے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔پبلک سروس کمیشن کے پرچے بھی آؤٹ ہو جاتے ہیں، ملک کو اچھی لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کا حصہ بننے کی وجہ سے ملک میں انتہاپسندی بڑھی ہے۔ قوم کی اکثریت ووٹ نہیں دیتی۔ووٹ کا صحیح استعمال کر کے تبدیلی اور ملکی ترقی کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں :