01 اپریل ، 2013
کراچی…سندھ کی نئی نگراں کابینہ نے کراچی میں 8 ہزارپولیس اہل کار بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے۔ سیکریٹری اطلاعات سندھ نور محمد لغاری نے کابینہ کی کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ کابینہ نے انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 25 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کوان کے علاقوں تک محدودرکھنے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔سندھ کی نئی نگراں کابینہ کا پہلا اجلاس نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں ہوا، جس میں حکومتی امور اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔