01 اپریل ، 2013
کراچی…پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل کے ممبر اورسابق جنرل سیکرٹری جیکب آبادڈسٹرکٹ نواز احمد پیچونے اپنے ساتھیو ں سمیت ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ نوازاحمد پیچو ایڈوکیٹنے شمو لیت کا اعلان ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم سیکر ٹریٹ عزیز آبادمیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور خالد یونس اور رہنماء عامر خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر سردار نبیل گبول اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔احمد نواز پیچو نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ سندھ سمیت پاکستان کی بہتری اور کسی بھی مظلوم و محروم کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر سب سے پہلے آواز بلند کی ہے۔