پاکستان
01 اپریل ، 2013

پرویز مشرف کے این اے 250پر کاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراض

پرویز مشرف کے این اے 250پر کاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراض

کراچی …سابق صدر پرویز مشرف کے این اے 250کراچی کی نشست پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض کی درخواست ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرادی گئی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض کی درخواست اختیار علی چنا ایڈووکیٹ نے این اے 250 کے ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائی۔درخواست میں اختیار علی چنا نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف آرٹیکل 62 اور63 پر پورا نہیں اترتے ان کیخلاف بے نظیر بھٹو قتل کیس، اکبر بگٹی قتل کیس اور ججز کی غیر قانونی برطرفی کے کیس عدالت میں زیر سماعت ہیں، جس کے باعث وہ انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔

مزید خبریں :