دنیا
01 اپریل ، 2013

سعودی عرب میں خواتین کو موٹر سائیکل اور سائیکل چلانے پر پابندی ختم

سعودی عرب میں خواتین کو موٹر سائیکل اور سائیکل چلانے پر پابندی ختم

ریاض … سعودی عرب میں مخصوص مقامات پر خواتین کے موٹر سائیکل اور سائیکل چلانے پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق پولیس کے افسر نے بتایا کہ مخصوص تفریحی مقامات اور پارکس میں سعودی خواتین سائیکل اور موٹر سائیکل چلاسکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل اور سائیکل چلانے والی خواتین کو سر سے پاوٴں تک خود کو ڈھانپنا ہوگا۔ سعودی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ سائیکل اور موٹر سائیکل کی سواری کرنے والی خواتین پر لازم ہوگا کہ ان کے ساتھ محرم موجود ہو۔

مزید خبریں :