01 اپریل ، 2013
کراچی …ایف بی آر میں سینئر افسران کا بار بار تقرر اور تبادلے کرنے سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے ، اس اقدام سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کے ہدف پر بھی منفی اثر پڑرہا ہے۔ کراچی میں ایف بی آر کے سینئر حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ 22مارچ کو صرف کراچی میں ایف بی آر کے 20 سینئر افسران کے تقرر اور تبادلے کیے گئے۔ جس میں گریڈ 19 کے بہت سے سینئر اور قابل افسران کو سائڈ لائن پوسٹنگ دی گئی ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ادارے میں بہت سے افسران جلد از جلد ٹرانسفر کیے جانے پر ایکس پاکستان چھٹی لیکر بیرون ملک جارہے ہیں جس سے ادارے کی کارکردگی پر منفی اثر پڑ رہا ہے جس میں ٹیکس اہداف کی حصول نا ہونا بھی شامل ہے۔ کراچی میں ایف بی آر کے ایک سینئر افسر کے مطابق سینئر افسران کو سائڈ لائن کیے جانے پر ان تمام افسران نے کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔