کاروبار
01 اپریل ، 2013

سندھ میں پیاز کی فصل ختم،بھارت سے درآمد شروع،قیمتوں میں اضافہ

سندھ میں پیاز کی فصل ختم،بھارت سے درآمد شروع،قیمتوں میں اضافہ

کراچی …سندھ میں پیاز کی فصل ختم ہونے کے بعد اب پیاز بھارت سے درآمد ہورہی، کراچی میں ہول سیل سطح پر پیاز کی قیمت میں 200 روپے فی من اور ریٹیل سطح پر اس کی قیمت 55 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ صدر کراچی سبزی منڈی حاجی شاہ جہاں کے مطابق ملک میں پیاز کی فصل ختم ہونے کیبعد اسکی قلت ختم کرنے کے لیے بھارت سے واہگہ بارڈر اور کراچی بندرگاہ کے ذریعے پیاز کی درآمد جاری ہے۔ ایک ہفتے میں بھارت سے دوسرا بحری جہاز کراچی بندر گاہ پہنچ گیا ہے۔ حاجی شاہ جہاں کے مطابق درآمدی پیاز کی قیمت زائد ہونے کے باعث اس کی قیمت میں کمی نہیں ہورہی، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے 15 اپریل کے بعد پیاز کی نئی فصل آنا شروع ہوگی جس سے اس کی قیمت کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ایک ہفتے کے دوران کراچی میں ہول سیل سطح پر پیاز کی فی من قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 1900 روپے ہوگئی ہے جبکہ ریٹیل سطح پر 35 روپے کلو بکنے والی پیاز کی قیمت 55 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :