کاروبار
01 اپریل ، 2013

متنازعہ ٹیکس نوٹی فکیشن واپس کرانے کے لیے کراچی چیمبر کا صدر وزیراعظم کو خط

متنازعہ ٹیکس نوٹی فکیشن واپس کرانے کے لیے کراچی چیمبر کا صدر وزیراعظم کو خط

کراچی …ایف بی آر کے ٹیکسوں سے متعلق متنازعہ نوٹی فکیشن واپس کرائے جائیں، چیئرمین کراچی چیمبر کا دورہ نہ کرنے پر کراچی چیمبر کے صدر ہارون اگر نے نگراں وزیراعظم اور صدر آصف علی زرداری کو خط لکھ دیا ہے کراچی چیمبر کے صدر ہارون اگر کی جانب سے نگراں وزیراعظم اور صدر پاکستان کو لکھے گئے خط میں چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم کی جانب سے کراچی چیمبر کا دورہ نہ کرنے اور ٹیکسوں سے متعلق متنازعہ نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کے متعلق لکھا گیا ہے۔ خط میں کراچی چیمبر کے صدر نے ایف بی آر چیئرمین کے خلاف شکایت کی کہ انہوں نے متنازعہ نوٹی فکیشن جاری کرنے سے پہلے چیمبر سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ ایف بی آر کے اس اقدام سے لگتا ہے کہ وہ ٹیکس سے فرار ہونے والے افراد کا ساتھ دے رہا ہے۔ خط میں نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو اور صدر آصف علی زرداری سے ٹیکسوں سے متعلق ایف بی آر کی طرف سے جاری کیے گئے تمام متنازعہ نوٹی فیکشن واپس لینے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :