17 جنوری ، 2012
کراچی…وفاقی حکومت کے زیرانتظام خصوصی عدالتوں کے ملازمین نے جوڈیشیل اوریوٹیلیٹی الاوٴنس نہ دیئے جانے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے بتایاکہ سندھ ہائیکورٹ نے6ماہ قبل جوڈیشیل اوریوٹیلیٹی الاوٴنسزدینے کاحکم دیاتھاجس پراب تک عمل درآمد نہیں ہوا۔احتجاجی مظاہرین کاکہناتھاکہ مہنگائی کی وجہ سے اُن کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں،لیکن ان کو ان کا جائز حق نہیں دیا جارہا ہے۔