02 اپریل ، 2013
باجوڑ ایجنسی …قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں این اے 44سے بادام زریں نامی خاتون کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی بار خاتون امیدوار الیکشن لڑیں گی اور اس سلسلے میں انہوں نے پہلا مر حلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ براہ راست انتخابات میں حصہ لینے بادام زریں نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ خواتین کے خدمت کیلئے میدان میں آئی ہیں۔