02 اپریل ، 2013
اسلام آباد…14 رُکنی نگراں وفاقی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری نے نگران وزراء سے حلف لیا۔ کابینہ میں چاروں صوبوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ نگران وزراء کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں تاہم سماجی شعبے میں ان کی خدمات اور کردار اور اچھی شہرت کی وجہ سے کابینہ میں لیاگیا ہے۔ نئی کابینہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ملک حبیب، احمربلال صوفی، ڈاکٹر مصدق ملک، عارف نظامی، شہزادہ احسن اشرف شیخ اور شہزادہ جمال، سندھ سے تعلق رکھنے والے سہیل وجاہت ، مقبول رحمت اللہ، بلوچستان سے عبدالمالک کاسی، اسد اللہ خان مندوخیل اور میر حسن ڈومکی، خیبرپختونخوا سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر فیروز، جمال شاہ کاکاخیل اور سندھ کے ڈاکٹر یونس سومرو شامل ہیں۔ڈاکٹرمشتاق نے حلف نہیں اٹھایا،ان کی کرسی عین وقت پراٹھالی گئی،ڈاکٹرمشتاق کے حلف نہ اٹھانے سے متعلق سرکاری طورپرکچھ نہیں بتایاگیا،15رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھاناتھالیکن 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا۔