02 اپریل ، 2013
لندن… ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کے سلسلے میں منگل کو لندن میں ایک گھرکی تلاشی لی گئی۔اس حوالے سے اسکاٹ لینڈیارڈکے انسداددہشت گردی کمانڈنے سرچ آپریشن کیا۔اسکاٹ لینڈیارڈ نے اس حوالے سے جیو نیوز کے رپورٹر مرتضیٰ علی کو بتایا کہ سرچ آپریشن لندن کے مہنگے رہائشی علاقے میں ایک گھرمیں کیاگیا ۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ گھرکی تلاشی لی گئی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،سی سی ٹی وی سے بھی مددلی جارہی ہے، 7سی سی ٹی وی اوردیگرشواہدکی بنیادپرتحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ 85ہزار870دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔مزید بتایا گیا کہ ابھی تک 8افرادکاانٹرویوکیاگیا۔