02 اپریل ، 2013
پشاور…تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے امیدوار وں کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔جس کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کوآخری شکل دے دی ، عمران خان پشاور کے حلقہ این اے ون سے الیکشن لڑیں گے۔ پشاور کے حلقہ این اے 2 سے خالد مسعود، این اے 3 سے ساجد نواز اور این اے4 سے اسد گلزار تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔نوشہرہ کے حلقے این اے 5 سے پرویز خٹک ، این اے 6سے عزیزاللہ جان ، چارسدہ کے حلقے این اے 7 سے فضل محمد خان اور این اے 8 سے انور تاج کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔مردان کے حلقے این اے 9 سے ناصر خان، این اے 10 سے علی محمد خان اور این اے 11 سے محمد علی امیدوار ہوں گے۔صوابی کے حلقے این اے 12 سے انور حق داد،این اے 13 سے اسد قیصر ، کوہاٹ کے حلقے این اے 14 سے شہریار آفریدی ،این اے 15 کرک سے شمس الرحمان خٹک اور این اے 16 ہنگو سے خیال زمان امیدوار ہوں گے۔ این اے 17 ایبٹ آباد سے اظہر جدون ،این اے 19 ہری پور سے راجا عامر زمان ،این اے 20 مانسہرہ سے اعظم سواتی، این اے 21 سے صلاح الدین سعید اور این اے 22 بٹگرام سے نیاز محمد خان امیدوار ہوں گے۔ این اے 24 ڈیرہ اسماعیل خان سے مصطفٰی کنڈی، این اے 25 ڈی آئی خان/ٹانک سے داور خان کنڈی ،این اے 26 بنوں سے مطیع اللہ خان اور این اے 27 لکی مروت سے عامر اللہ مروت امیدوار ہوں گے۔ این اے 28 بونیر سے میاں معین الدین، این اے 29سوات سے شیرافگن خان ،این اے30 سوات سے جمال ناصر ، این اے 32 چترال سے عبداللطیف ،این اے 33 اپردیر سے محمد نواز، این اے 34 لوئردیر سے بشیر خان اور این اے35 مالاکنڈ سے جنید اکرم خان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔